پاکستانپنجاب

ن لیگ نے اپنے حق میں فیصلہ لینے کیلئے عدالت کو گمراہ کیا، عمرسرفراز چیمہ

لاہور(آئی پی ایس)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لئے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔

 

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے سب سے پہلے خود وزیر اعلی کے غیر آئینی استعفیٰ کے خلاف آواز اٹھائی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اس کو بدنیتی کی بنا پر چھپایا ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لئے عدالت کو گمراہ کیا، جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔

 

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت کرنا تھی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست کے مدعی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست پر آخری سماعت 20 جنوری 2020 کو ہوئی تھی۔عدالت عالیہ نے 16 نومبر 2019 کو نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ہائی کورٹ نے نواز شریف کی انڈیمنٹی بانڈز کے خلاف درخواست بھی باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker