اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری آج نوازشریف سے اہم ملاقات کرینگے

اسلام آباد(آئی پی ایس)پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات کے باعث بلاول بھٹو زرداری نے کابینہ میں حلف نہیں اٹھایا اور وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن چلے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے وفد تشکیل دے دیاگیا تھاجس میں بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سید خورشید شاہ ، نوید قمر ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ وفد میں شامل ہیں۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے لندن روانگی کے لیے تیار ہیں جہاں بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان لندن میں اہم ملاقات طے ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آج رات 12 بجے اسلام آباد سے لندن روانہ ہوں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی ،

 

مسلم لیگ (ن) کے قائد سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے اور کابینہ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری 2 دو روز لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری امارات ایرلاین کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker