اسلام آبادعلاقائی

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ماہ مارچ میں 7 ملین سے زائد  کی آمدن

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے مارچ کے مہینے میں اسلام آباد کی 7 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جس کی مد میں تقریباً چار لاکھ روپے کا ریونیو وصول کیا گیا۔ اسی طرح 14 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔ جبکہ 3 کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ اسی طرح 56 رہائشی عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔ جبکہ 32 کمرشل عمارتوں کو تقریباً 3 ملین روپے میں این او سی جاری کئے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 7.771  ملین روپے موصول ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker