اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بن جائے گا، وزیر اعظم

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم، پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بن جائے گا اور یہ روزگار کی فراہمی ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ ، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور بجلی کی قیمت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 

منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے چینی کاروباری ادارے کی جانب سے زیرتعمیر دیامیر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا۔وزیراعظم بننے کے بعد بنیادی تنصیبات کایہ پہلا پروجیکٹ ہے، جس کا انہوں نے معائنہ کیا ہے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے تفصیلی بریفنگ دی اور وبائی صورتحال کے دوران ، چینی کاروباری ادارے کے تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker