
لندن(آئی پی ایس)پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو برطانیہ میں ان کی بیوی کے ہمراہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں ان کی بیوی کے ہمراہ لوٹ لیا گیا ہے جس میں وہ اپنی قیمتی گھڑی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان اپنی بیوی فریال کے ہمراہ سڑک کراس کررہے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے ان کے سر پر بندوق تان کر انہیں لوٹ لیا۔عامر خان ڈاکوؤں کے گھڑی طلب کرنے پر گھبراہٹ میں آگئے جس کے بعد انہوں نے فوری طور اپنی گھڑی ان کے حوالے کردی جبکہ ڈاکو گھڑی لینے کے بعد وہاں سے باآسانی فرارہوگئے۔
باکسر عامر خان کا کہنا ہےکہ اس گھڑی کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً پونے دو کروڑ روپے ہوگی جبکہ یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنی ہوئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔