اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان،پولنگ بدھ کوہو گی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،پولنگ بدھ کو ہو گی ۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جب کہ پولنگ بدھ کو ہوگی۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔یاد رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کہ جب حکومتی کیجانب سے ان کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جانی تھی۔

 

بعدازاں گزشتہ ہفتے نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کیا گیا۔اس اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نامزد ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے حلف اٹھایا اور فوری طور پر بحیثیت اسپیکر اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker