سندھعلاقائی

دادو: آگ نے پورا گائوں جلا کر راکھ کردیا،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

 

دادو (آئی پی ایس) دادو کی تحصیل میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ میں طوفان کے باعث آگ لگنے سے 4بچے جھلس کر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔میہڑ کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی سے پورا گاؤں جل گیا،

 

صالح ماچھی میں بھی پچیس گھر جل گئے، خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں فیض محمد چانڈیو میں مٹی کے طوفان سے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے سو گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔حادثے میں چار بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker