اہم خبریںپاکستان

این اے 33 ہنگو میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیرسرکاری نتائج

ہنگو(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے حلقہ 33 ہنگو میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ندیم خیال نے میدان مار لیا ہے۔
حلقہ این اے 33 ہنگو میں ضمنی الیکشن میں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا، نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال21 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی (ف)کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17 ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور سکیورٹی کے افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کی کاپی فراہم کی جائے۔پولنگ صبح شروع ہوئی اور پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اے این پی ، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کے درمیان مقابلہ ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker