اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے انتظامیہ کی ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی ملازمین کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی ملازمین کو مبارکباد دی گئی اور ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو ادارے کی جانب سے دو دن کی چھٹیاں بھی دی گئیں۔
مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ مسیحی ملازمین کے لئے انکے مذہبی تہوار کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کے لئے ایسٹر الائونس سمیت ایڈوانس ماہ مئی کی تنخواہوں کی منظوری دے چکی ہے۔ جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ادائیگیاں بھی کی جاچکی ہیں۔
ایسٹر کا تہوار 17 اپریل، 2022 بروز اتوار کو دنیا سمیت پاکستان بھر میں مزہبی جوش و جذبے سے منایا گیا نوٹیفکیشن کے تحت نان گزیٹیڈ ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ جبکہ گزیٹیڈ ملازمین کو نصف بنیادی تنخواہ ادا کی گئی۔ اسی طرح مسڑرول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پیسکیلز کے مطابق الائونس کی ادائیگی کی گئی۔
اس موقع پر ٹریثری ڈویژن اور متعلقہ اکائونٹس افسران کو پابند کیا گیا تھا کہ ایسٹر الائونس سمیت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ اتھارٹی کے ان حاضر سروس مسیحی ملازمین کو ایسٹر الائونس اور تنخواہیں بروقت مل سکیں۔اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے بھی سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker