اہم خبریںپاکستان

سراج الحق کا توشہ خانہ کا گزشتہ 30سال کا ریکارڈ پبلک کرنیکا مطالبہ

لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے توشہ خانہ سے متعلق گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے مختلف وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیسے استفادہ حاصل کیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے، سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں جبکہ سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے، وزیراعظم نئے اور پرانے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے جلد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ انتخابات سے قبل الیکشن اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں جبکہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے الیکشن کمیشن کا مالی وانتظامی لحاظ سے مستحکم اور خودمختار ہونا بے حد ضروری ہے، عدلیہ، الیکشن کمیشن اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker