
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیراعظم نے انہیں برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔
اطلاعات ہیں کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا معاملہ ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔