اہم خبریںتازہ ترینتجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل ہونگے

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں چھ ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سر فہرست ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker