پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے غیرمعیاری مشروبات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائیاں پشاور اور ہری پور کے مخلتف علاقوں میں کی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا پہلی کارروائی رنگ روڈ پشاور پر مشروبات تیار کرنے والی مختلف فیکٹریوں میں کی گئی۔چھاپوں کے دوران یونٹس سے 2000 لیٹر سے زائد غیر معیاری و مس لیبل مشروبات برآمد کئے گئے ہیں
، مشروبات کو مختلف برانڈز کے نام پر پیک کیا جارہا تھا۔اسکے علاوہ چھپر روڈ ہری پور پر مشروبات کے سامپلز موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے ٹیسٹ کیے گئے، انسپکشن کے دوران 1000 لیٹر سے زائد جعلی و غیر معیاری مشروبات برآمد کرکے ہول سیل شاپ سیل کردی گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں بھی انسپکشن کے دوران 600 لیٹر سے زائد غیر معیاری مشروبات برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیا ہے۔