اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر اعطم عمران خان کے دور میں احتساب اور داخلہ کے مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے شہزاد اکبر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبر اتوار کی علی الصبح اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔

شہزاد اکبر دبئی سے لندن جائیں گے۔گزشتہ ماہ شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں شامل کئے گئے تھے۔دونوں افراد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام فوری طور پر اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔2018 میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو مشیر برائے احتساب مقرر کیا تھا

 

تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا بھی مشیر بنایا تھا۔اس کے علاوہ سابق پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں مبینہ طور پر کرپشن سے بیرون ملک بنائے گئے اثاثہ جات کی برآمدگی کے لیے ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ بھی قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی بھی شہزاد اکبر کو ہی دی گئی تھی۔جنوری 2022 میں شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

شہزاد اکبر کے استعفے سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمران خان 3 سال بعد بھی شہباز شریف، نواز شریف، آصف علی زرداری اور دیگر مخالف سیاسی سخصیات پر کرپشن ثابت نہ کرسکنے پر شہزاد اکبر سے نالاں تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker