
اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے دیامربھاشاڈیم کادورہ کیا جس کے دوران ڈیم پرجاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔چیئرمین واپڈانے وزیراعظم کوجاری تعمیراتی کام پرتفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ منصوبےکی تکمیل سےبجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی بڑھے گی-
قومی اہمیت کے منصوبے سے فوڈ سکیورٹی میں اضافہ ہو گا۔ 2.6 ٹریلین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ منصوبےسے16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ چیئرمین واپڈا نے منصوبےمیں کچھ تکنیکی چیلنجز کی بھی نشاندہی کی۔ اس موقع پر شاہدخاقان عباسی،خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آج قراقرم ہائی وے،3میگاواٹ تھک پاور منصوبےاورچلاس کیڈٹ کالج کافضائی دورہ بھی کریں گے ۔