
اسلام آباد(آئی پی ایس)پنجاب اسمبلی میں ہونے والی بدترین بد نظمی پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر بدترین تشدد کیا گیا اور اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب کیڈپٹی اسپیکر کو تھپڑ مارا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے،
ملک میں آئین کی بالادستی ہو، غنڈی گردی کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹیرینز کی حیثیت سے ہمارے لییباعث شرم ہے کہ ڈپٹی اسپیکرپرحملہ کیاگیا، عمران خان اور پرویز الہی بدترین ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، یہ لوگ غیر قانونی طریقے سیکرسی سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ انتقال اقتدار آئین اور قانون کیمطابق ہوئی، پنجاب میں پرویز الہی گجرات سے غنڈے لائے ہوئے ہیں، پنجاب میں جو رہا ہے غیر آئینی، غیر قانونی اور غنڈہ گردی ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے لوگوں نے تشدد کیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد افسوسناک ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پرویز الہی اور عمران خان نے شکست دیکھی تو ایوان میں حملہ کر دیا، جو زخم چار سال میں ریاست پر لگا، اس پر مرہم لگائیں۔