اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اگلے وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ پرویزالٰہی اور حمزہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کچھ دیر بعد ہوگا، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حمزہ شہباز امیدوار ہے جبکہ تحریک انصاف نے ق لیگ کے پرویز الہی کو نامزد کر رکھا ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری صدارت کریں گے۔

پنجاب میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکردوست مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کیانتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183، ق لیگ کے 10 ارکان ہیں۔ ن لیگ کے 165 اور پیپلزپارٹی کے 7 ارکان ہیں۔ راہ حق پارٹی کا ایک اور 4 آزاد ارکان ہیں۔ کامیاب امیدوار کو کم از کم 186 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کیایوان میں اوپن ووٹنگ سے فیصلہ ہوگا۔

ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل ہے، اسمبلی رولز کے مطابق الیکشن کراں گا، عدالت کا فیصلہ ہے وزیراعلی کا انتخاب شفاف ہونا چاہیئے، کوئی سمجھتا ہے ماحول خراب کرے گا تو پریشر لوں گا نہیں پریشر دوں گا، آج انتخاب صاف اورشفاف ہوگا، کل آئی جی سے ملاقات ہوئی، سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker