
جدہ(خالد نواز چیمہ) جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ داران شخصیات او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ ڈپٹی قونصلر جنرل عدنان جاوید پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی اور میڈیا نے شرکت کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات میں ہونے والی اہم پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری کو وفد کے ہمراہ پاکستان آزاد کشمیر کی لائن اف کنٹرول کے دورے کا کہا کہ جس میں صرف آزاد کشمیر بلکہ جموں کشمیر میں بھی اپنے وفد کے ہمراہ جموں کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی جائزہ لیں اور دنیا کو بھارت کا مکرہ چہرہ دکھائیں کہ کس طرح بھارت بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے جدہ کی تمام سیاسی مذہبی سماجی تنظیموں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود پوری جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے وقاص عنایت خورشید میتال نے بھی خطاب کیا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو عمرہ روضہ رسول کی حاضری کی مبارک باد پیش کی۔