
اسلام آباد (آئی پی ایس)راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس کل دن 12بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔
راجہ پرویزاشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکرمنتخب ہو گئے ہیں کیوں کہ ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔