
چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی ترقیاتی انیشیٹیو میں سعودی عرب کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا ہےکہ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کرمشرق وسطی میں امن و امان کے قیام اور چین -خلیج تعاون کونسل آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے پر دستخط کے لیے کوشش کرے گا نیز نئے عہد میں چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کی جائےگی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا ۔شی جن پھنگ نے چین-سعودی عرب تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کو سعودی عرب کے اپنے ترقیاتی وژن سے منسلک کرنے کی کوشش کرتار ہے گا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ،چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم ہے، سنکیانگ سمیت اہم مسائل پر چین کے جائز موقف کی بھرپورحمایت کرتا ہےجب کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ سعودی عرب چین کے ساتھ عالمی و علاقائی امور میں صلاح و مشورے کو مضبوط بنائے گا ،اہم عالمی و علاقائی امور پر چین کے جائز موقف کا ساتھ دیتا ہےاور عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے چین کے ساتھ تعاون کی حمایت کرتا ہے۔فریقین نے یوکرینی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔