پاکستانسندھ

تحریک انصاف آج کراچی میں میدان سجائے گی

کراچی(آئی پی ایس)تحریک انصاف آج کراچی میں میدان سجائے گی جبکہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انشا اللہ (آج) ہفتہ کو کراچی میں نء تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں

 

اسد عمر نے کراچی جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لئے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لئے ہے۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم لے کر آئیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں 16 اپریل کو جلسے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے باغ جناح گرانڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 16 اپریل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کراچی پہنچ رہے ہیں، عمران خان باغ جناح گرانڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جلسے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے کنٹینرز لگ چکے ہیں، تیاریاں عروج پر ہیں، کراچی بھی اپنے کپتان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker