فن و فنکار

کترینہ کیف کی عالیہ اور رنبیر کو شادی پر مبارکباد

ممبئی(آئی پی ایس)بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی مقبول جوڑی گزشتہ روز شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئی۔ دونوں اداکار جوڑی کی شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر شادی کی خوبصورت تصاویر گزشتہ رات ہی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کیلئے شئیر کر دی۔

شادی کی تصاویر کے منظر عام پر آتے ہی ان کیلئے مبارکبادوں کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی دل کے ایموجی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبا د دی۔

واضح رہیکہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی کی تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی اور تقریبا تمام مہمانوں نے ان ہی رنگوں کے ملبوسات زیب تن کیے۔ دلہا اور دلہن یعنی عالیہ اور رنبیر نے بھی سفید اور سنہرے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔رنبیر اور عالیہ کی شادی کے یہ خوبصورت لباس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ شادی میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker