لاہور(آئی پی ایس)لاہور میں قتل کی افسوناک واردات میں متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،علاقے میں کہرام برپا ہو گیا ،یہ واقعہ لاہور میں کالج روڈ کے علاقہ امیر چوک کے قریب گھر میں 5 افراد کے قتل کی واردات کے دوران پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد گھر میں سو رہے تھے جب نامعلوم افراد نے قتل کیا جبکہ چاروں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں2 افراد کی شناخت غلام حسین اسکی بیوی آسیہ بی بی شامل ہیں جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے دو افراد میں راحیلہ اور اسکا بیٹا ہمایوں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں گرین ٹائون کے علاقے میں گھر میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب سردار علی خان نے بھی ٹان شپ لاہور میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے سینیئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ سردار علی خان نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔





