صحت

ہیلتھ کیئر ورکرز 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم

اسلام آباد(آئی پی ایس)کورونا کے دوران ڈیوٹی دینے والے ہیلتھ کیئر ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں، وبائی امراض کے اسپتال کا عملہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہے۔ہیلتھ کیئر ورکرز کے مطابق گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں 88 ورکرز کو نوکری سے نکالا گیا،

 

یکم اپریل سے 88 ہیلتھ کئیر ورکرز کا کنٹریکٹ منسوخ کیا گیا تھا۔ہیلتھ کیئر ورکرز نے شکوہ کیا کہ 4 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے بغیر ہی ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ہیلتھ کیئر ورکرز کے مطابق 62 ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو 4 ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker