اہم خبریںفن و فنکار

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ہو گئی ، بھارتی میڈیا

ممبئی (آئی پی ایس)بھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں صرف ان دونوں کے خاندان اور قریبی لوگ ہی شریک ہوئے۔
دلہن کے والد مہیش بھٹ کے ساتھ پوجا بھٹ اوراپنی فیملی کے ساتھ شویتا بچن اور ان کی بیٹی ناویا نندا جیسے ستارے شادی میں پہنچے۔
نو بیہاتے جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح دونوں کو ڈھیروں مبارکبادیں دینی شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بعد ممبئی کے تاج ہوٹل میں شاندار ریسیپشن دیں گے جس میں فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کو بلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker