اسلام آبادپاکستان

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پر چھاپوں کیخلاف میدان میں نکل آئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے سوشل میڈیا کارکنوں کی ہراسگی معاملے پر درخواست دائر کرتے ہوئے

 

سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ کو فریق بنایا۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جارہے ہیں،

 

ان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے ، حکمران جماعت کے ایماپر کارکنان کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئی ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے، اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پارٹی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا جائے، سیاسی بنیادوں پر چادر چار دیواری پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے، ایف آئی اے اور پولیس کاروائیوں کو عدالتی فیصلوں کے تناظر میں غیر قانونی قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی جس پر تھوڑی دیر بعد سماعت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker