
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستانی اداکارہ و نامور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یاسر نواز سے پہلے شادی سے صاف انکار کر دیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ندا یاسر نے مختلف مو ضوعات پر بات کی اور اپنی زاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی یاسر نواز کے ساتھ شادی کیسے ہوئی تھی ۔
نامور مارننگ شو ہوسٹ نے بتایاکہ ان کی اپنے شوہر، یاسر نواز سے ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہی ہوئی تھی، پی ٹی وی کے ایک پراجیکٹ میں وہ اور یاسر نواز کام کر رہے تھے۔اداکارہ نے بتایاکہ اس ڈرامے کے سیٹ پر ہی یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے فورا ہی یاسر نواز کو شادی سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی
کیوں کہ آپ سندھی ہیں۔ندا نے بتایاکہ ان کا انکار سن کر یاسر نواز بہت حیران ہو گئے تھے، اور کہاکہ میں سندھی ہوں ، کوئی غیر مذہب تو نہیں، یہ کیا بے وقوفی کا جواب ہے۔ندا یاسر نے مزید بتایا کہ ان کے ذہن میں ایک خوف تھا، انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے دیکھ رکھے تھے، سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہذا انہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔