
کراچی(آئی پی ایس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ مارچ 2022 میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی آمد بلند ترین سطح ہے۔ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر جون2020 سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح کو برقرار رکھا۔ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی نمو کے لحاظ سے مارچ2022 میں ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر28.3فیصد اور سال بہ سال بنیادوں پر3.2فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22 کے 9 مہینوں میں ترسیلات زر گذشتہ برس کے مقابلے میں 7.1 فیصد نمو کے ساتھ مجموعی طور پر23.0ارب ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ ترسیلات زر میں رقوم کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (678ملین ڈالر)،متحدہ عرب امارات (515ملین ڈالر)، برطانیہ (401ملین ڈالر ) اور امریکا (300ملین ڈالر) شامل ہیں۔