اسلام آبادعلاقائی

سندھ ہاؤس حملہ کیس ،9 ملزمان کی عبوری ضمانت خارج ، 4 گرفتار

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں 9 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ ہمایوں دلاور خان نے سماعت کی کیس کے تفتیشی افسر سب انسپیکٹر ندیم مغل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام 9 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں ملزمان میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ، وجاہت سمیع، عامر شہزاد، فہد نوید، جنید اسرار ستی شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں سید صداقت حسین شیرازی، ابو عثمان اور تنویر احمد شامل ہیں عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر پولیس نے کمرہ عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker