علاقائیگلگت بلتستان

ضمیر کی آواز پرگورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ راجہ جلال مقپون

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کے اعزازمیں دیئے جانے والی الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم اپنے گورنر کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کررہے ہیں۔ راجہ جلال حسین مقپون گلگت  بلتستان کے پہلے گورنر ہے جنہوں نے وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد خود استعفیٰ دیا۔ تحریک انصاف کے کارکن راجہ جلال حسین مقپون کو پہلا صوبائی صدر کی حیثیت سے پہنچانتے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو گلگت  بلتستان میں فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ہمیشہ گلگت  بلتستان میں تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور صوبائی حکومت کی بھرپور رہنمائی کی۔ ہماری صوبائی حکومت کو راجہ جلال حسین مقپون کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون تحریک انصاف کو مزید فعال بنانے کیلئے ہمارے قائد عمران خان کے نظریے کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے قائد سے وفاداری کا تقاضہ ہے کہ جس طرح وفاق میں ہماری حکومت ختم کی گئی اس کے بعد اس عہدے پر مزید کام کرنا میرا ضمیر گوارہ نہیں کررہا تھا۔ ضمیر کے آواز کے مطابق گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ہمیشہ تحریک انصاف میں رہوں گا اور اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ چار سے چھ مہینے کے بعد وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت دو تہائی اکثریت واپس آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker