اہم خبریںپاکستان

پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کرنا شرمنا ک ہے، علی نوا ز اعوان

سابق رکن قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی غیر قانونی تبدیلی کے ضامنوں (guarantors) نے اپنی شرائط پر عملدرآمد کے مطالبات شروع کر دیے ہیں، امریکہ اور بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کرنے کے مطالبے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ان مطالبات سے یہ بات واضح طور پر کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ ان ممالک کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیوں پسند نہیں تھی، امریکہ اور بھارت نے اپنی مسلط کردہ حکومت سے "دہشت گردی” کے خلاف مزید اقدامات یعنی do more کا مطالبہ کر دیا ہے جو وہ پونے 4 سال تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے نہ کر سکے کیونکہ ہمارا جواب no more تھا، ہم اپنے ملک کے فیصلے خود کرتے تھے اور کسی نام نہاد عالمی طاقت کے رعب میں نہیں آتے تھے اسی لئے ہم ان طاقتوں کی نظروں میں کھٹکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی خودمختاری اور خودداری شدید خطرے سے دوچار ہے ان تمام جماعتوں کی اپنے اقتدار کے لیے غیروں کی غلامی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کبھی وہ بائیڈن کو دنیا کا سربراہ قرار دیتے ہیں تو کبھی ہماری خود دار قوم کو بھکاری ہونے کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستانی قوم خود دار قوم ہے اور ان مداریوں کی منافقت اور سازشوں کو سمجھ چکی ہے انشااللہ ہم اس امپورٹڈ حکومت کو ملک و قوم کے وقار کا سودا نہیں کرنے دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker