بین الاقوامی

چین سی پیک کی تعمیر بارے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا معترف

چینی وزارت خارجہ کے تر جمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے چین -پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کےبیان کو بہت سراہا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے
پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے اس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہےاور اسےہر سطح پر سراہا اور تسلیم کیا گیا ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے ساتھ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو جاری رکھنے اور اسے "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کامثالی منصوبہ بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker