پاکستانصحت

کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی

اسلام آباد(آئی پی ایس)کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی ،چوبیس گھنٹوں میں 101 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ا سطرح مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چار سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی۔

این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 486، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 407، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 296، بلوچستان میں 35 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 720، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 139 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ 5 ہزار 841 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 284 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 87 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 262 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 13 ہزار 559، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker