اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہبازشریف سے چین کی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف سے چین کی ناظم الامور نے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر چینی حکومت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
چینی ناظم الامورکا کہنا تھاکہ چین وزیراعظم شہبازشریف کو مضبوط اور پختہ عزم دوست کے طور پر دیکھتا ہے، شہبازشریف کا چین میں بے پناہ احترام اور تعریف کی جاتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق چینی ناظم الامور نے سی پیک کے فروغ کیلئے شہباز شریف کی کاوشوں کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے سی پیک منصوبوں پر رفتار تیز کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے پاک چین اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا مضبوط اور قریب ترین شراکت دار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker