اہم خبریںپاکستان

57 فیصد پاکستانی عمران خان کو ہٹائے جانے پر خوش

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹائے جانے پر عوام دو دھڑوں میں بٹ گئے ، کچھ شہری خوش تھے اور کچھ غصے میں نظر آئے ۔
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 57 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پرخوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد افراد ناراض نظر آئے ۔
گیلپ کے سروے کے مطابق خوش ہونے والوں میں سے71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔
دوسری جانب ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو 5 سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker