اہم خبریںپاکستان

آئی ورکر نے گالیاں دیں،فیصل کریم کنڈی کا نجی ہوٹل میں ہونے والے واقعے پر ردعمل

اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نجی ہوٹل میں افطاری کے دوران پی ٹی آئی کے ورکر نے گالیاں دیں اور ہم پر حملہ آور ہوئے ، ہم نے اپنا دفاع کیا ، ہماری ماں بہن کو گالی اور ہم پر حملہ کیا گیا ،ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،اگر آئندہ ایسا کیا گیا تو بھرجواب دیا جائے گا۔

منگل کو نجی ہوٹل میں نور عالم خان کو گالی دینے کا معاملے پر سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ، ندیم افضل چن،مصطفی نواز کھوکھر،شیخ وقاص اور نور عالم خان نجی ہوٹل میں افطاری کررہے تھے ،ڈاکٹر آفریدی نے نور عالم خان کو گالیاں دی،ہم نے افطاری کے بعد پی ٹی آئی ورکر کو سمجھایا مگر اس ڈاکٹر نے گالیاں دی ہم پر حملہ آور ہوئے

ہم نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کی درگت بنائی کیونکہ لاتون کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،ہماری ماں بہن کو گالی اور ہم پر حملہ کیا گیا تو ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا،اگر آئندہ ایسا کیا گیا تو بھرجواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker