اہم خبریںپاکستانتجارت

یوٹیلٹی اسٹورزپر چینی اور گھی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جاتے جاتے خاموشی سے یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 85 سے بڑھا کرخاموشی سے 94 روپےکلوکردی گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورزپرعام شہریوں کوچینی 94 روپےکلوبیچی جارہی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر سبسڈی کے تحت 85 روپے کلو چینی دیتے ہیں۔
ادارہ شماریات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت 86 روپے 62 پیسےکلوہے۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کو مقامی سطح پر چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے اور 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورزکے پاس اس وقت10 ہزارمیٹرک ٹن چینی دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker