اہم خبریںپاکستان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (آئی پی ایس )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماوں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker