
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان 90 روز کی رخصت پر چلے گئے ،ان کی جگہ شیخ خالد کو قائمام ڈی جی آئی بی کا چارج دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلد اس عہدے پر نئے ڈی جی کا تقرر کیاجائیگا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈاکٹر سلیمان کو کام جاری کرنے کا کہا تھا تاہم انہوں نے خرابی صحت کی وجہ سے معذرت کرلی۔