
کراچی (آئی پی ایس ) سندھ حکومت نے گندم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گندم کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم کی ترسیل پر عائد پابندی اٹھا لی ہے، تمام اضلاع میں قائم چیک پوسٹیں بھی ختم کردی گئیں۔محکمہ خوراک کی جانب سے تمام ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔تاہم گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی برقرار رہے گی۔ گندم کی بین الصوبائی ترسیل روکنے کے لیے صوبائی سرحدوں پر چیک پوسٹیں بدستور قائم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ضلع سے دوسرے میں گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ کراچی ، حیدرآباد ، مٹھی اور سکھر سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گندم کی ترسیل پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔