پاکستان

زیرحراست کارکنوں کو رہا کرانے کے لئے عمران خان نے اہم ہدایات جاری کردیں

 

انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا سوشل میڈیا ، ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔چئیرمین تحریک انصاف کی زیر حراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی توانا ترین آواز ہے۔ عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے بغیر فلاحی ریاست کا حصول ناممکن ہے ناجائز امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تنقیدی آوازوں کو ہدف بنایا جانا قابل تشویش ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف لائرز فورم ایک مربوط حکمت عملی کے ذریعے کارکنان کی معاونت کا اہتمام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker