بین الاقوامی

چین کی "ڈائنامک زیرو” پالیسی ماہرانہ رائے کی  بنیاد پر ہے،  وزار ت خا رجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چاؤ لی جیان نے  کہا کہ چین کی "ڈائنامک زیرو” پالیسی اور متعلقہ اقدامات ،سائنس اور ماہرانہ رائے کی  بنیاد پر کیے جارہے ہیں، جو چین کی صورتحال اور عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں کے مطابق ہیں۔ اس سےچین  میں  چینی اور غیر ملکی شہریوں کی زندگی اور صحت کی موثر حفاظت کی گئی ہے اور وبا کے خلاف عالمی جنگ میں اس کا اہم کردارہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چاؤ لی جیان نے کہا کہ کچھ شہروں میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے جو اقدامات اختیار کیے ہیں ، ان کا پیداوار اور معمولاتِ زندگی پر کچھ اثر پڑا ہے۔لیکن یہ اثرات قلیل مدتی اور محدود  ہیں۔ان سےملک کے زیادہ تر علاقوں اور عوام کےمعمولات زندگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور عالمی برادری کے چینی معیشت پر اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔چین عالمی اقتصادی بحالی کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker