
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے ۔وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی ۔وزیراعظم شہباز شریف کا آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز کردیاہے ۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کاحکم بھی جاری کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گاپنشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کردیا ہے ۔