پاکستانسندھ

پی ٹی آئی نے نئی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکومت کیخلاف اعلان جنگ کردیا ،ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکانٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اس پیغام میں بتایا گیا ہے ہفتے کے دن 16 تاریخ کو مزار قائد پر پی ٹی آئی کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کل پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لیے رنگ روڈ موٹر وے کے قریب پنڈال سجایا جائے گا اور جلسے کا اغاز کل رات 9 بجے سے ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker