اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیب کو ختم کرکے انکے افسران کا احتساب کیا جائے، شاہد خاقان

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے اس دور میں کتنے سیاست دانوں کو پالتا ہے ؟ چیئرمین نیب مکمل طور پر عمران خان کے قبضے میں تھا، نیب کو ختم کرکے انکے افسران کا احتساب کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سب کو نئے پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام حقائق جلد سامنے آئینگے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک چل سکتا ہے یا نیب ، فیصلہ اس حکومت کو کرنا پڑے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ چیئرمین نیب بھی جواب دے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب اہلکار جو ملک کا قانون توڑے رہے ، کرپشن کرتے رہے وہ جواب دیں ، آج بھی کہتا ہو مسلم لیگ ن کیخلاف کیسز چلے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر لائیو کوریج کی جائے،

نیب کو ختم کرکے انکے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اس دور میں کتنے سیاست دانوں کو پالتا ہے ؟ چیئرمین نیب مکمل طور پر عمران خان کے قبضے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر ہدایات جاری کرتا تھا، عمران خان کی حکومت کیخلاف نیب ایک ریفرنس دائر نہ کر سکی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کیخلاف نیب ایک ریفرنس دائر نہ کر سکی، تمام حقائق اور نیب کے کارنامے عوام کے سامنے لائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker