اہم خبریںپاکستان

چور چور۔۔ گونیازی گونیازی۔۔ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس)قومی اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے سے پہلے شدید نعرے بازی کی گئی پی ٹی آئی کے اراکین نے چور چور کے نعرے لگائے جبکہ ن لیگ کے اراکین اور مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ن لیگ کے کارکنان نے گو نیازی گو کے نعرے لگائے

پیر کے روز قومی اسمبلی کا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا مہمانوں کی گیلری بھری ہوئی تھیں اور ن لیگ کے کارکنان گیلری سے گو نیازی گو کے نعرے لگاتے رہے ہال مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا تھا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ایک پلے کارڈ لیکر سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو گئے

 

جس پر ،،شہباز شریف کی اچکن نا منظور ،،کا نعرہ لکھا ہوا تھا ن لیگ کے سینئر رکن اسمبلی نے ان کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ ہٹے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker