
اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ استعفیٰ تو دور کی بات ، ہم عمران خان کے کہنے پر جان بھی دے سکتی ہوں۔پارلیمنٹ ہائوس آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان اگر استعفے کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے اور عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے یہاں پہنچی ہوں جہاں کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں ان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے؟ اس پر سابق وزیرراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔