پشاور(آئی پی ایس)صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولیس موبائل پردہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق کرک کے علاقے احمد آباد میں پولیس موبائل پر گھات لگا کر4حملہ آوروں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے پولیس موبائل کے ڈرائیور سمیت2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مز ید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور فرار ہوگئے، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔