
تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مختلف اہم عہدوں پر تعینات کیے گئے افسران کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے،پیمرا بورڈ کے ممبر فیصل شیر جان نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میرے لیے کام کرنا مشکل ہے،ایک عوامی منتخب حکومت کوجس طریقے سے ختم کیا گیا وہ تکلیف دہ ہے،انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میرا استعفی پیر کو چیئر مین پیمرا کو مل جائے گا۔