اہم خبریںبین الاقوامی

کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ،مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک میں بھی ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور صرف 2 دن میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے شہر سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کی بے عزتی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اس طرح بھارتی جارحیت میں 2 روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker